قیامت کب قائم ہوگی اس بات کا علم تو اﷲ تعالیٰ کے سوا کسی کو بھی نہیں ہے؟ البتہ قران مجید اور مختلف احادیث میں قیامت کی کئی نشانیاں ضرور بیان کی گئیں ہیں- اگر ہم غور و فکر کریں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ قیامت کی کئی نشانیاں اپنی تکمیل کو پہنچ چکی ہیں- اور سب سے بڑا سوال تو یہ ہے کہ ہم نے قیامت کے دن کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟ مندرجہ ذیل میں قیامت کی چند نشانیوں کا ذکر کیا جارہا ہے:غرقد کا درختحضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ “ قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ مسلمان یہودیوں سے جنگ کریں اور مسلمان انہیں قتل کردیں- یہودی پتھر یا درخت کے پیچھے چھپیں گے تو پتھر یا درخت کہے گا اے مسلمان اے عبداﷲ یعنی اﷲ کے بندے یہ یہودی میرے پیچھے ہے آؤ اور اسے قتل کردو سوائے درخت غرقد کے کیونکہ وہ یہود کے درختوں میں سے ہے(صحیح مسلم: جلد سوم: حدیث نمبر 2838) - 4 سے 6 فٹ کی اونچائی کے حامل اس درخت کو لگانے کے لیے یہودی پوری دنیا میں ایک ہم مہم چلا رہے ہیں- ایک اندازے کے مطابق 3 کروڑ سے زائد درخت کاشت ہوچکے ہیں اور مزید لگائے جارہے ہیں- غرقد یہودیوں کا قومی درخت ہے اور اسے وہ اپنا پاسبان شجر بھی کہتے ہیں-سرزمینِ عرب دوبارہ سرسبز ہوگیایک حدیث میں نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ “ قیامت سے پہلے سرزمینِ عرب دوبارہ سرسبز ہوجائے گی (صحیح مسلم)- آپ دیکھ ہی رہے ہیں کہ سعودی عرب اور امارات میں بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے اور مکہ اور جدہ میں سیلاب تک آچکے ہیں- عرب کی سرزمین کو جہاں پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سرسبز بنانے کی کوشش کی جارہی ہے وہیں دوسری طرف بارشوں کی وجہ سے وہ قدرتی طور پر بھی سرسبز ہورہی ہے- سعودی عرب گندم میں خود کفیل بھی ہوچکا ہے اور اس کے پہاڑوں پر بھی بارشوں کی وجہ سے سبزہ اگ رہا ہے- بارشوں کی وجہ سے سعودی حکومت کو ڈیم بنانا پڑیں گے جس سے نہریں بھی نکلیں گی اور وہ مزید ہریالی کا باعث بنیں گی- اور یوں یہ قیامت کی نشانی بھی اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گی-بتوں کی پوجارسول اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ “ " اتنی دیر تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت کے قبائل مشرکین کے ساتھ نہ مل جائيں اور یہاں تک کہ میری امت کے قبائل بتوں کی عبادت کریں گے-"(ابو داؤد، کتاب فتن:4252- مسند احمد: 5/278- 284- ابن ماجہ:2/1304 (3952)- مسند طیالسی (991)/ 133)- کچھ عرصہ قبل ہی متحدہ عرب امارات میں ایک مندر کا افتتاح کیا گیا ہے- اس مندر کی افتتاحی تقریب میں دبئی کے بڑے بڑے شیخوں نے شرکت کی ہے- اور وہ بڑی شان کے ساتھ اس تقریب میں حصہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیںقیامت کی اور بھی کئی نشانیاں ایسی ہیں جو بظاہر مکمل ہوچکی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت قریب ہی ہے- قیامت کب قائم ہوگی اس کا بہتر علم تو اﷲ تعالیٰ کو ہی ہے- ہمارے لیے یہی بہتر ہے کہ جو لمحات میسر ہیں انہیں آخرت کی تیاریوں میں صرف کریں- ہمارے ہاں کئی برائیاں اس حد تک عام ہوچکی ہیں کہ ہم انہیں گناہ تصور ہی نہیں کرتے جیسے کہ رشوت اور زنا جو ہمارے معاشرے کا ہی حصہ بن چکے ہیں- وہ دن دور نہیں جب ہمیں سفید لباس میں لپیٹ دیا جائے گا اور فرشتے حساب کتاب کے لیے آن پہنچیں گے٬ سوچیے پھر آپ کیا کریں گے؟
Post Top Ad
Stats Keeper Mod 1.15.2/1.14.4 (Save Your Stats on Death)
Stats Keeper Mod 1.15.2/1.14.4 aims to give users the freedom to modify how the stats from the game work. Keep your hunger and saturation ...

No comments:
Post a Comment